ملازمین کی تنخواہیں دبانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جینکو کو نوٹس دینے کا حکم

ملازمین کی تنخواہیں دبانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جینکو کو نوٹس دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جینکو تھرمل پاور سٹیشن مظفرگڑھ کے ملازمین کو عدالتی احکامات کے باوجود ڈیوٹی پر دوبارہ تعینات کرنے اور تنخواہ جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جینکو کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دےا ہے۔ فاضل عدالت میں ثاقب منیر اور فواد احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ 27دسمبر 2015ءسے انصاف کی تلاش میں سرگرداں ہےں۔ عدالت (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )


عالیہ سے ریلیف حاصل کرنے کے باوجود جینکو افسران عدالتی احکامات کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہےں جبکہ ان کی پہلی درخواست پر مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے واضح الفاظ میں ان کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات دےئے مگر ان پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا جس پر انہےں ایک بار پھر توہےن عدالت کی درخواست دائر کرنا پڑی ہے لہٰذا ان کی دادرسی کی جائے۔
نوٹس