فوجی جنگی کارگو طیارے کا ملبہ ارونا چل ریاست سے مل گیا ،بھارتی فضائیہ کی تصدیق 

فوجی جنگی کارگو طیارے کا ملبہ ارونا چل ریاست سے مل گیا ،بھارتی فضائیہ کی ...

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی فضائیہ نے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے اپنے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق 3 جون کو لاپتا ہونے والے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ اروناچل ریاست کے شمالی علاقے لیپو سے 16کلومیٹر کی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

دوری پر مل گیا ہے۔لڑاکا طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن 8 روز سے جاری تھا جس میں 4 ہیلی کاپٹرز اور ایک طیارے نے حصہ لیا تھا جب کہ علاقہ مکینوں اور فوجی اہلکاروں کی مدد بھی لی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم میں ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر نے لاپتہ ہوئے اے این -32 طیارے کا ملبہ تلاش کیا ہے۔ لپو گا وں سے 16کلومیٹر دور ٹاٹو تحصیل کے شمال مشرق میں سمندر سے 12ہزار فٹ کی اونچائی پر طیارے کا ملبہ دیکھا گیا۔فضائیہ کا چیتا اور بری فوج کا اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن کھڑی ڈھال اور گھنے جنگلوں کی وجہ ہیلی کاپٹر اس کے پاس اتر نہیں سکے۔ فضائیہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کے اترنے کی مناسب جگہ کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچا ومہم شروع ہو جائے گی۔جورہاٹ سے تین جون کو دوپہر بعد 12.25 بجے پرواز کرنے والا اے این -32طیارہ اروناچل پردیش کے مغربی ضلع سیانگ میں واقع میچکا ایڈوانس لینڈنگ گرانڈ جا رہا تھا۔ راستے میں دوپہرایک بجے کے قریب متعلقہ ایجنسیوں سے طیارے کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے میں عملہ کے آٹھ رکن اور پانچ دیگر فوجی سوار تھے۔فضائیہ نے بتایاکہ اب طیارے میں سوار لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

بھارتی فضائیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر