جتوئی ‘ ایکسائز کلرک بے قابو ‘ دوستوں سے ملکرناکے ‘ لوٹ مار ‘ گاڑی مالکان کا احتجاج

    جتوئی ‘ ایکسائز کلرک بے قابو ‘ دوستوں سے ملکرناکے ‘ لوٹ مار ‘ گاڑی ...

چوک مکول( نامہ نگار)ایکسائز انسپکٹر جتوئی کی غیر موجودگی میں ایکسائز کلرک کا پرائیویٹ افراد کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ناکے لوٹ مار,تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی میں ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر الزماں جو کہ پندرہ روز کی چھٹی پر ہیں جتوئی ایکسائز کے کلرک فرحان نے پرائیویٹ افراد کے ہمراہ جتوئی, بستی اللہ بخش,جلو سہو,میرہزارخان ہیڈ بکائی میں ناکے لگا کر سرعام گاڑی مالکان سے لوٹ مار کرتے رہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

,گاڑی مالکان نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے نمبر ھونے کے باوجود بھی ایکسائز کلرک فرحان نے جان نہ چھوڑی اور مختلف الزامات لگا کر لوٹ مار کرتا رہا,جبکہ بلا نمبری موٹر سائیکل کا نمبر لگوانے کے لیے 5000 وصول کرتا رہا ہے شہروں کو بلا وجہ تنگ کرنے پر ایکسائز کلرک فرحان کی پرائیویٹ افراد کے ہمراہ لوٹ مار کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا,رابطہ پر ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر الزماں نے بتایا کہ وہ ضروری کورس کے سلسلے میں 15 روز کی چھٹیوں پر ہیں ,ایکسائز کلرک فرحان نے گذشتہ روز میرہزارخان اڈا چوک پر 21 موٹر سائیکل پکڑے اور نذرانہ لیکر چھوڑتا رہا,شہریوں نے ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ غازیخان سے کرپٹ ایکسائز کلرک فرحان کے خلاف بلاوجہ تنگ کرنے پر محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

لوٹ مار

مزید : ملتان صفحہ آخر