خاتون قتل ‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 1 خودکشی

خاتون قتل ‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 1 خودکشی

ملتان ‘ لڈن ‘ ہیڈ پنجند ‘ بارہ میل اوچشریف ‘ ماچھیوال ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) خاتون قتل ‘ حادثات میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ‘ 1 خودکشی ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق موٹرسائیکل ٹکرانے سے 40سالہ شخص‘ دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک سے کار ڈرائیور چل بسا‘محمد رمضان صبح (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سویرے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے جارہا تھا کہ حضوری باغ روڈ پر سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کی سائیڈ لگنے سے دیوار میں جالگا‘شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا‘ پولیس نے لاش ورثاءکے حوالے کردی‘ جبکہ ورثاءنے واقعہ کو حادثہ قرا ر دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا دوسری جانب رنگیل پور کا رہائشی رانا عمران اپنی کار پر سواریوں کو لے کر مظفر گڑھ شادی کی تقریب میں گیا واپسی پر چناب پل کے قریب اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا‘ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے۔جبکہ حالات کے مارے شخص نے ٹرین تلے آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ ممتاز آباد پھاٹک کے قریب نامعلوم45سالہ شخص ٹرین کے آگے کود گیا جس سے اس کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے پولیس نے لاش نشتر سردخانہ میں رکھوادی مگر چہرہ ناقابل شناخت ہونے کے باعث متوفی کے ورثاءکا علم نہ ہوسکا ہے۔ خود کشی کرنے والے کی جیب سے کوئی کاغذات بھی نہ ملے ہیں۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو جھگڑے پر دیور نے بھا بھی کو کلہاڑیوں سے وار کر کے قتل کر دیا ملزم گرفتار تفصیل کے مطا بق لڈن کے نوا حی علاقہ موضع چھجو دیہہ کا رہائشی مرزا کااپنی بھا بھی نبیلہ کے ساتھ گھر میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر مرزا طیش میں آگیا اور اس نے نبیلہ پر کلہاڑیوں کے وار کر کے اسے موت کے گھا ٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق موضع ہتھیجی کے سابق کونسلر ملک طارق ڈھول کا جواں سالہ بیٹا محمد علی بعمری 6/7 سال بستی ڈھول کے نزدیک حقانی نہر میں نہاتے ہوتے پانی میں ڈوب گیا ساتھ نہانے والوں لڑکوں کے شور شرابہ پر اہل علاقہ نے ایک گھنٹے بعد نہر سے مردہ حالت میں بچے کو نکال لیا بچے کی مردہ حالت میں لاش نہر سے نکال لی گئی ہے علاقے میں سوگ کا سماں نمازے جنازے کے بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جبکہ اوچ شریف:چلتے تیز رفتار ٹرک کا ٹائر نکل کر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ,حادثہ ایکسپریس وے پر خونی چوک کے قریب پیش آیا ,ٹرک کا ٹائر نکل کر سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑا,تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا ہے,ملتان سے صادق آباد جانے والا تیز رفتار ٹرک جب خوانی چوک کے قریب پہنچا تو اچانک ٹائر نکل کر تیز رفتاری سے سامنے آنے والے موٹر سائیکل اورمحمد اکرم پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا جھنیں فوری طبی امداد اوچ شریف ہسپتال دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ بارہ میل سے سپیشل رپورٹر کے مطابق موضع ہتھیجی کے سابق کونسلر ملک طارق ڈھول کا جواں سالہ بیٹا محمد علی بعمری 6/7 سال بستی ڈھول کے نزدیک حقانی نہر میں نہاتے ہوتے پانی میں ڈوب گیا ساتھ نہانے والوں لڑکوں کے شور شرابہ پر اہل علاقہ نے ایک گھنٹے بعد نہر سے مردہ حالت میں بچے کو نکال لیا بچے کی مردہ حالت میں لاش نہر سے نکال لی گئی ہے علاقے میں سوگ کا سماں نمازے جنازے کے بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جبکہ اوچ شریف:چلتے تیز رفتار ٹرک کا ٹائر نکل کر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ,حادثہ ایکسپریس وے پر خونی چوک کے قریب پیش آیا ,ٹرک کا ٹائر نکل کر سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑا,تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا ہے,ملتان سے صادق آباد جانے والا تیز رفتار ٹرک جب خوانی چوک کے قریب پہنچا تو اچانک ٹائر نکل کر تیز رفتاری سے سامنے آنے والے موٹر سائیکل اورمحمد اکرم پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا جھنیں فو

مزید : ملتان صفحہ آخر