مالی بجٹ 20-2019 میں قومی  احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ

مالی بجٹ 20-2019 میں قومی  احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، اس لحاظ سے مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا تھا۔

  قومی احتساب بیورو  

مزید : صفحہ آخر