شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ پارلیمنٹ سے لندن تک پل بنا دیں، فواد چوہدری

  شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ پارلیمنٹ سے لندن تک پل بنا دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(این این آئی)وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ابھی تو شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا (ن) لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام کیے،ہر سڑک پر پل بنا دیا گیا،شہبازشریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں، گزشتہ حکو مت نے ملک میں لوٹ مار کی اب ہمیں اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے9ارب سبسڈی دینا پڑیگی جبکہ حکومت پنجاب ساڑھے7ارب رو پے میٹروچلانے کیلئے دے رہی ہے، ہم نے ہیلتھ ٹیکس کولڈ ڈرنکس سگریٹ پر لگایا ہے۔پاکستان بنانے والے بڑے وسیع النظر لوگ تھے، ہمیں ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو دن ران محنت کرنا پڑے گی اور میراتو کام ہی ہمیشہ مزدور کیساتھ رہنا ہے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ آخر