سانحہ 12 مئی کیس، تفتیشی افسر کو کیس کا  چالان آئندہ سماعت میں جمع کرانے کا حکم 

  سانحہ 12 مئی کیس، تفتیشی افسر کو کیس کا  چالان آئندہ سماعت میں جمع کرانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)انسدادہشتگردی عدالت  نے سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات میں تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔بدھ کو سانحہ بارہ مئی سے متعلق دس مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں  ہوئی سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان آئندہ سماعت جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے 12 مئی کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی،مئیر کراچی وسیم اختر کو  حاضری سے استثنیٰ کی حاصل ہے میئر کراچی کے وکیل ارشاد بندھانی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر شہر کے مئیر ہیں ہر سماعت پر پیش نہیں ہو سکتے عدالت جب بھی بلائے گی مئیر کراچی عدالت میں پیش ہو جائیں گے،مئیر کراچی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالت جب بھی بلائے گی ہم پیش ہوں گے12 مئی کے 4 مقدمات  میں مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے،عدالت مقدمے کے 18 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دی چکی ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اور دیگر تھانوں میں درج ہے
 سانحہ 12 مئی کیس

مزید :

صفحہ آخر -