جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کے کوٹے کاحکومتی نوٹیفیکیشن کالعدم قرار

جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کے کوٹے کاحکومتی نوٹیفیکیشن کالعدم قرار

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جنوبی پنجاب کے لئے جاری کیا گیا ملازمتوں کے کوٹہ کا نوٹیفیکیشن کالعدم کردیا، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ فیصلہ شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا،فاضل جج نے قراردیا کہ آئین کے آرٹیکل27کے تحت دستور کے اجراء کے بعد40سال کی مدت کے لئے کوٹہ سسٹم کی اجازت دی گئی تھی،یہ معیاد اب گزر چکی ہے،آئین ملازمتوں میں امتیاز کے خلاف تحفظ دیتاہے، فاضل جج نے قراردیا کہ حکومت اگر جنوبی پنجاب کے لئے کوٹہ رکھنا چاہتی ہے تو آرٹیکل 27 میں ترمیم کرلے، عدالت نے پنجاب حکومت کو کسی بھی علاقے کیلئے 20 فیصد ملازمت کوٹہ بھی جاری کرنے سے روک دیاہے،فاضل جج نے پنجاب حکومت کو تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، درخواست گزار کا موقف تھا کہ آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت کوٹہ کے لئے دی گئی مدت ختم ہوچکی ہے،اس کے باوجود جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب

مزید : صفحہ آخر