اگلے سال عمران خان کومجبورا ً لندن جاناپڑیگا، منظور وسان کا خواب

اگلے سال عمران خان کومجبورا ً لندن جاناپڑیگا، منظور وسان کا خواب

کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشگوئی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے2 وزرا کے پیپلزپارٹی سے رابطوں کا دعوی کردیا ہے اور کہا جنوری 2020تک عمران خان کومجبوراً لندن جاناپڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماں کی گرفتاری کی پیشگوئی کرتے ہوئے سال 2020 حکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔منظوروسان نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا ء کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا دعوی بھی کیا۔پی پی رہنما نے وزیراعظم سے متعلق کہا 2020 میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری 2020 تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا جولائی سے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات پیداہوناشروع ہوں گی، وزرا اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔بجٹ کے حوالے سے منظوروسان نے کہا حکومت کیلئے بجٹ منظورکرانامشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیداکی جائیں گی۔

منظور وسان

مزید : صفحہ آخر