بلوچستان کی میرٹ پر آنے والی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کی ہدایت

بلوچستان کی میرٹ پر آنے والی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کی ہدایت

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) 5000 اضافی کوٹہ میں بلوچستان کی کمپنیوں کو کوٹہ نہ دینے کے کیس کی بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت،توہین عدالت میں سیکشن آفیسر پرائیویٹ سکیم آرگنائزر سید سجاد حیدر پیش ہو گئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کی کمپنیوں کو اکاموڈیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے خلاف دیئے گئے حکم امتناعی کو برقرار رکھا ہے۔ توہین عدالت میں بلوچستان ہائی کورٹ نے پرائیویٹ حج سکیم کے سیکشن آفیسر سید سجاد حیدر کو طلب کر رکھا تھا،جو گزشتہ روز پیش ہو گئے۔انہوں نے سارا ریکارڈ پیش کر دیا جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کی میرٹ پر آنے والی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27جون تک ملتوی کر دی ہے۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر