وزارت مذہبی امور اورہوپ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اورہوپ کے درمیان دو ماہ سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان،سنجیدہ حلقوں کی طرف سے کی جانے والی کوشش کامیاب،ہوپ اور وزارت مذہبی امور دونوں ضیوف الرحمن کے خادم ہیں،مخصوص لابی کی طرف سے اپنے مفادات کے لیے ہوپ اور وزارت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا سازش ہے،تماشا بننے اور بنانے کی بجائے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنا چاہئیں غیر جانبدار حلقے کی گفتگو، ڈیڈ لاک کی وجہ سے بہت سے معاملات بلا وجہ تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں،ایک دوسرے کی خامیاں تلاش کر کے نیچا دکھانے سے صرف دشمن فائدہ اٹھا سکتا ہے،حج اپریشن 2019ء کامیاب کرانے کے لیے اختلافات ختم کر کے فوری مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
ڈیڈ لاک