ڈپٹی سیکرٹری دعوۃ نیاز محمد وزارت مذہبی امور سے فارغ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی ذمہ داری موثر انداز میں ادا نہ کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری دعوۃ نیاز محمد کی وزارت مذہبی امور سے چھٹی کرا دی گئی،تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی نگرانی و دیگر انتظامات کی ذمہ داری ڈپٹی سیکرٹری نیاز محمد کی لگائی گئی تھی معتکف حضرات کی شکایت پر ان سے وضاحت طلب کی گئی جو وہ نہ دے سکے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر وزارت مذہبی امور سے سرنڈر کر دیا گیا انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری