ایچ ای سی کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی گئی، طارق بنوری

  ایچ ای سی کے بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی گئی، طارق بنوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ ڈیمانڈ میں 50فیصد کٹوتی کی گئی ہے، بجٹ میں تعلیم کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن بجٹ میں حکومت نے 28ارب مختص کیے ہیں، اگر حکومت نے اعلی تعلیم کے شعبہ میں سر مایہ کاری نہ ہوئی تو مستقبل تاریک ہو گا۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف تعلیم سے وابستہ ہے،موجودہ حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے شعبہ پر اہمیت نہیں دی،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بجٹ ڈیمانڈ میں 50فیصد کٹوتی کی گئی ہے ایچ ای سی نے 103.5ارب کی ڈیمانڈ کی، 59 ارب بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔
طارق بنوری

مزید :

صفحہ آخر -