عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری، ڈاکٹر ظفر مرزا

  عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری، ڈاکٹر ظفر ...

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد پولی کلینک ہسپتال میں اصلاحات کے ذریعے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ہم نے پولی کلینک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال اور اس کی زیر انتظام ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز صحت کے مابین ایسا نیٹ ورک تشکیل دیں جس میں ریفرل سسٹم ہو، بنیادی ہیلتھ سسٹم کو مکمل فعال اور مضبوط بنائیں تاکہ پولی کلینک ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید : صفحہ آخر