وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی ثقلین جاوید کے والدکے انتقال پراظہار تعزیت

  وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی ثقلین جاوید کے والدکے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر صحافی ثقلین جاوید کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر