فیصل آباد سے حج آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ کریں گے

فیصل آباد سے حج آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ کریں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فیصل آباد سے حج آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ کریں گے، ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے فیصل آباد سے حج آپریشن کی تکمیل کا ٹاسک ذکاء اللہ کے سپرد کیا ہے،ذکاء اللہ گزشتہ کئی سال سے ذمہ داری ادا کر تے چلے آ رہے ہیں،ذکاء اللہ نے ڈائریکٹر حج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیوف الرحمن کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے،اس سال بھی انشاء اللہ اپنے ڈائریکٹر کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا،اللہ کی توفیق سے اور اہل فیصل آباد کے تعاون سے حج آپریشن مثالی بنائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر

مزید : صفحہ آخر