وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں عمدہ بجٹ پیش کیا، راجہ بشارت

وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں عمدہ بجٹ پیش کیا، راجہ بشارت

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون،پارلیمانی امور و بلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ زرداری اور حمزہ کی گرفتاری پر عوامی ردعمل نہ ہونا عمران خان کے موقف کی تائید ہے جبکہ عمران خان نے طویل جدوجہد کے بعد یہاں کرپٹ ٹولے کا اتحاد توڑا ہے جو ناممکن نظر آتا تھا۔وہ پنجاب اسمبلی میں پری بجٹ سیشن پر میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔راجہ بشارت نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بجٹ سیشن ہو گا جبکہ 14 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشکل ترین حالات میں عمدہ بجٹ پیش کیا ہے جبکہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست ہو۔راجہ بشارت نے بعض وکلاء تنظیموں کے ممکنہ احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ججز کے ریفرنس کا فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ عدلیہ نے کرنا ہے، حکومت کا صرف یہ موقف ہے کہ احتساب سے کوئی بالاتر نہیں اورمحب وطن وکلا ء بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔اب تک 25 سے زائد بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے قرارداد آ چکی ہے کہ وہ ججز کے مسئلے پر کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گی۔محب وطن وکلا ء نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئینی و عدالتی مسئلے کو سیاسی نہیں بننے دیں گے،راجہ بشارت نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی قانون سازی میں سب سے آگے ہے جس نے8 ماہ میں 17 بل پاس کیے۔

راجہ بشارت

مزید : صفحہ آخر