سپریم کورٹ بار کے سابق عہدیدار، رٹیائرڈ ججز 14جون کی ہڑتال غیرموثر بنانے کیلئے متحرک

سپریم کورٹ بار کے سابق عہدیدار، رٹیائرڈ ججز 14جون کی ہڑتال غیرموثر بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کے خلاف پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی 14جون کو دی گئی ہڑتال کی کال کو غیر موثر بنانے کے لئے بار کے سابق عہدیدار اور سابق پی سی او جج متحرک ہوگئے،گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری اورسابق پی سی اوجج ذوالفقار بخاری اورپاکستان بارکونسل کے سابق چیئرمین اور سابق پی سی اوجج رمضان چودھری نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو کوئی ہڑتالی ٹاؤٹ نہ سمجھے، وکلاء سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے ساتھ ہیں،ہم ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا ججوں،جرنیلوں اور سیاستدانوں سب کا احتساب ہونا چاہیے، جب ججوں کے فیصلے 21کروڑ عوام مان رہے ہیں تو وکلاء کیوں نہیں مانتے، جن ججوں کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں گیاہے وہ وکلاء کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر نے ریفرنس بھیج کر اپنا آئینی اختیار استعمال کیا، معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے جو قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی، امان اللہ کنرانی کے خلاف نیب میں زیر التوا مقدمات پرفوری کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید :

علاقائی -