پولیس کی حراست میں شوہر کو بازیاب کرانے کیلئے متاثرہ خاتون کی دہائی

پولیس کی حراست میں شوہر کو بازیاب کرانے کیلئے متاثرہ خاتون کی دہائی

لاہور(نامہ نگار)ہنجروال پولیس نے خاوند ندیم عباس کو غائب کر دیا ہے،خدشہ ہے کہ اسے قتل کر دیا گیاہے،متاثرہ خاتون اپنے تین بچوں کے ہمراہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرانے 14جون کو تھانہ ہنجروال پولیس سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔درخواست گزار خاتون اقراء نے تھانہ ہنجرا وال کے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا اس کاخاوند 12 دن سے غائب ہے،مبینہ طور پرپولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں گھر آئے اور خاوند کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اور غائب کر دیا درخواست گزار کا کہنا تھا مجھے ڈر ہے پولیس ہے میرے خاوند ندیم عباس کو قتل کر دیا ہے پولیس اہلکار خاوند کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتا رہے میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

.

مزید : علاقائی