توہین عدالت کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے آج طلب

توہین عدالت کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے آج طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو آج 13جون کو طلب کرلیا،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی ایل ڈی اے نے جرمانہ کیوں جمع نہیں کروایا؟اوریہ کہ ڈی جی ایل ڈی اے کیوں پیش نہیں ہوئے؟سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ایک دن کی مہلت دے دی جائے،ڈی جی ایل ڈی اے پیش ہوجائیں گے،عدالت نے شہری غلام عباس کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا جو ادانہیں کیا گیا،اس کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے مذکورہ کارروائی کے بعد کیس کی مزید سماعت آج 13جون تک ملتوی کردی۔.

مزید : علاقائی