نواز شریف، مریم اورصفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دائربنیادی درخواست بحال

نواز شریف، مریم اورصفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دائربنیادی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائربنیادی درخواست بحال کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے اس سلسلے میں دائر متفرق درخواست منظور کرلی ہے،مذکورہ شخصیات کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف مقامی شہری کی طرف سے دائردرخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی گئی تھی،جس کی بحالی کے لئے یہ متفرق درخواست دائر کی گئی جو فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے بنیادی درخواست بحال کردی۔

مزید : علاقائی