گرین ٹاؤن، سنگدل باپ کے تشدد سے ایک بیٹا ہلاک،دوسرا زخمی

گرین ٹاؤن، سنگدل باپ کے تشدد سے ایک بیٹا ہلاک،دوسرا زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر ) تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں سنگدل باپ نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کرایک بیٹے کوقتل دوسرے کو شدید زخمی کرکے فرارہوگیا،پولیس نے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقہ بھاگڑیاں فیروز پارک کا رہائشی پرویز اپنے دو بیٹوں 9 سالہ داؤد اور 6 سالہ یشواز کو چار ماہ قبل لے کر دوسری بیوی کے پاس چلا گیا جہاں وہ دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا۔گزشتہ روز پرویز اپنے دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں پہلی بیوی یاسمین کے گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں داؤد دم توڑ گیا، یاسمین کے مطابق پرویز پہلے بھی تشدد کرتا تھا اور اکثر بچوں کو ساتھ لے جاتا تھا۔گزشتہ روز جب وہ بچوں کو لے کر واپس گھر آیا تو داؤد تشدد کی وجہ سے دم توڑ گیا جبکہ یشوا کا ہسپتال میں علاج جاری ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے پولیس کے مطابق بچوں کا والد پرویز موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی