کاہنہ، ملزمان نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے فرار

کاہنہ، ملزمان نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے فرار

لاہور(کرائم رپورٹر ) کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 30 سالہ نوجوان کی تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 30 سالہ شخص کی خون میں لت پت گردن کٹی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ ممتازکے نام سے ہوئی ہے جو ایل پی جی سلنڈروں کا کام کرتا تھا۔

مقتول کونامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی