وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیا ر ہے، آرمی چیف کا فارمیشن کمانڈرز سے خطاب

وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے ...

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی۔دو روزہ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل افسرا ن نے شرکت کی،کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز اور قومی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے پائیدار امن و استحکام کیلئے آپریشن ردالفساد میں حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن درالفساد میں کامیابیاں قابل تعریف ہیں، پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گی۔اس موقع پر فارمیشن کمانڈر ز نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک اور قوم کی خدمت کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول