ملک دشمنی میں ملوث ہر شخص منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا،صمصام بخاری

ملک دشمنی میں ملوث ہر شخص منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا،صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے ہر کوئی یاد رکھے پاکستان کا مفاد سب سے پہلے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا،اپنے ایک بیان میں انکامزید کہنا تھا بانی متحدہ کیخلاف ہر محب وطن شہری کو تحفظات تھے۔ملکی ترقی کیلئے نئی ترجیحات کے تعین کا وقت آ گیا ہے۔وزیر اعظم کا تحقیقاتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب اُن کے درد دل کا عکاس ہے کیونکہ وہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کے خطاب نے ساری قوم کے دل جیت لیے ہیں اورماضی کی طرح اب بھی عوا م اپنے کپتان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ملک لوٹنے والوں کے اثاثے اور بیٹے باہر موجود ہیں۔ احتساب کے عمل کو آگے چلانا پی ٹی آئی کی اولین پالیسی ہے۔
صمصام بخاری

مزید :

صفحہ اول -