خاتون صحافی حفیظ شیخ سے بجٹ پر سوال کرتے آ بد یدہ ہوگئی

خاتون صحافی حفیظ شیخ سے بجٹ پر سوال کرتے آ بد یدہ ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی بجٹ پر سوال کرتے ہوئے آ بد یدہ ہوگئی، خاتون صحافی نے کہا کہ عمران خان سے کہیں کہ ہماری چیخیں مت نکلوائے،انکی چیخیں نکلوائے جنہوں نے پیسہ کھایا ہے، سارا بوجھ آپ نے ہم پر ڈال دیا ہے، جنہوں نے ہمارا پیسہ لوٹا اور کھایا ان پر سعودی ماڈل لگادیں یا چین کی طرح گولیاں ماریں۔ بدھ کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس میں ایک خاتون صحافی نے سوالوں کے دوران کہاکہ میں نے فواد چوہدری سے کہا تھاکہ جنہوں نے ہمارا پیسہ لوٹا اور کھایا، ان پر سعودی ماڈل لگا دیں،یاچین کی طرح گولیاں ماریں، مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

خاتون صحافی روپڑی

مزید : صفحہ اول