حکمرانوں کا پیش کردہ بجٹ عوام کش و ظالمانہ، شہباز شریف

حکمرانوں کا پیش کردہ بجٹ عوام کش و ظالمانہ، شہباز شریف

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے حکمرانوں نے عوام کش اور ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے،ہم نے کوئی کر پشن نہیں کرپشن کی بہتان تراشی کاجواب حکمرانوں کودنیاوآخرت میں دیناپڑیگا۔ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا چورچورکے نعروں سے حکمران اپنی ناکامی چھپاناچاہتے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جلدسرخروہونگے، پارٹی کے اراکین اسمبلی کے حوصلے کوسلام ہے جوڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مشکل وقت کا خاتمہ ہو گا،حکمرانوں کے انتقام کانشانہ بننے والے تمام سیاسی اسیروں کوسلام پیش کرتاہوں۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول