پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس کل دوبارہ شروع ہوں گے
اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل جمعہ کو دوبارہ شروع ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں نے مزید شدید احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے، حکومت کو سخت دباؤ میں لایاجائے گا۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو آسانی سے بجٹ منظور کرنے کا موقع فراہم نہیں کیاجائے گا، دونوں ایوانوں کے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10بجے طلب کیے گئے ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ان اجلاسوں میں وفاقی بجٹ2019-20 پر عام بحث کا آغاز ہوگا، دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز بحث کا آغاز کریں گے۔بجٹ اجلاسوں میں اپوزیشن کی طرف سے دیگر معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جس کی منظوری متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس میں باضابطہ طورپر دیدی گئی ہے۔
پارلیمنٹ