وزیراعظم آفس کا جعلی خط کا سخت نوٹس ایف آئی اے کوکارروائی کی ہدایت

وزیراعظم آفس کا جعلی خط کا سخت نوٹس ایف آئی اے کوکارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم آفس نے جعلی خط کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات اور ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی، ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو معاملے پر رپورٹ پیش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق 10جون کو تحریر کردہ اس جعلی خط میں وزیراعظم آفس کی طرف سے مبینہ طور پر عزادار حسین نامی شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی طرف سے ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرے گا۔
خط

مزید :

صفحہ اول -