ثابت ہو چکا نیب کی اپوزیشن کیخلاف کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے

ثابت ہو چکا نیب کی اپوزیشن کیخلاف کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے جس طرح سے آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کی گئی ہے اس سے یہ بات عملی طور پرثابت ہو گئی ہے احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کے وہ لوگ جن پر اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کے کیس نیب میں چل رہے ہیں وہ حکومت کے مزے لے رہے ہیں ایسی یکطرفہ نیب کی کاروائیوں کو کوئی بھی نہیں مانے گا،وزیراعظم کی کابینہ میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے کیسوں کا نیب نے کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ چونکہ حکومت میں بیٹھے ہیں اسلئے وہ جو مرضی کرتے پھریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جس طرح نیب کی کاروائی پر حکومتی ترجمانوں کی بیان بازی شروع ہو جاتی ہے اس سے تو یہ بات اب بچے بچے کو بھی سمجھ میں آرہی ہے حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو اسمبلی سے باہر نکال کر نیب میں بند کرنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔
زاہد خان

مزید :

صفحہ اول -