تفتیش میں تعاون کے باوجود زرداری اور حمزہ کی گرفتاری سمجھ سے بالا

تفتیش میں تعاون کے باوجود زرداری اور حمزہ کی گرفتاری سمجھ سے بالا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رانا محمد ارشد نے کہا ہے جب حمزہ شہباز نیب کے ہر بار بلانے پر ان کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے اور ٹھیک اسی طرح سے پیپلز پارٹی کے سر براہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری بھی باقاعدگی کیساتھ نیب میں پیش ہو کر ان کے سوالوں کے جوابات دیتے رہے ہیں تو اس کے باوجود ان کی گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا پہلے آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا پھر حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا اور اب بھی نیب کی یہی کوشش ہے اپوزیشن کے باقی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا جائے، یکطرفہ نیب کی کاروائیاں عوام کو بھی نظر آ رہی ہیں اس طرح کے احتساب کو عوام نہیں مانتے یہ کوئی احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے جو سب کو نظر آرہا ہے، افسوس کی بات ہے پی ٹی آئی نے سیاست کو ایک انتقامی سیاست بنا کررکھ دیا ہے اور وہ اسلئے کہ وہ جو مرضی کرتے پھریں اور اپوزیشن ان سے جواب نہ لے سکے۔

رانامحمد ارشد

مزید : صفحہ اول