نیب بھی انکی بنائی ہوئی،مقدمات بھی انکے اپنے پھر پی ٹی آئی حکومت پر الزام کیسا؟

نیب بھی انکی بنائی ہوئی،مقدمات بھی انکے اپنے پھر پی ٹی آئی حکومت پر الزام ...

حکمران جماعت کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں نیب کا ادارہ بھی انہوں نے بنایا تھا اور ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بھی انہوں نے بنائے تھے ایک دوسرے کا پیٹ چاک کرکے کرپشن کی رقوم نکا لنے کی باتیں بھی انہوں نے کی تھیں،اب نیب جو ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے وہ ان کو ان کی کرپشن پر پکڑتا ہے تو یہ حکومت کیخلاف بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میڈیا خود بتائے اس میں حکومت کا کیا قصور ہے اگر انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی تو ان کو خاطر جمع رکھنی چاہئے انہیں کلین چٹ مل جائے گی لیکن ان کی چیخیں بتا رہی ہیں انہوں نے کرپشن کی ہے اور اب رقم واپس کرنے میں ان کی جان جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ اول