گرفتاریاں بغیرریکوری بے فائدہ، حکومت میں بیٹھے کرپٹس کااحتساب بھی لازمی

گرفتاریاں بغیرریکوری بے فائدہ، حکومت میں بیٹھے کرپٹس کااحتساب بھی لازمی

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے گرفتاریاں تو ٹھیک ہیں لیکن حکومت کی اس ایشو پر کوئی ٹھوس پالیسی نظر نہیں آ رہی ہے اور جب تک پی ٹی آئی کے اندر بیٹھے وہ لوگ جن پر کرپشن کے کیسز اور الزامات ہیں ان کو بھی گرفتار نہیں کیا جاتا اور کرپشن کرنیوالے ان لوگوں سے جب تک ریکوریاں نہیں ہو جاتیں تب تک ان گرفتایوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اگر ریکوریاں نہیں ہونگی تو پھر ظالموں کو مظلوم بنانے والی بات ہو گی، جماعت اسلامی کا یہ بھی موقف ہے اگر کو ئی کمیشن وزیراعظم کے ماتحت بنے گا تو وہ بھی غیر جانبدار نہیں ہو گا اس کیلئے اگر کوئی آزاد و خود مختار کمیشن بنے گا تو تب ہی اس کے نتائج برآمد ہونگے اور احتساب سب کا بے لاگ ہو گا تو تب ہی یہ نتیجہ خیز ہو گا وگرنہ ایسے احتساب کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول