تحریک انصاف کا 7رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل، نوٹی فکیشن جاری

تحریک انصاف کا 7رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل، نوٹی فکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کا 7رکنی مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا،جسکا باضابط نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بدھ کو پی ٹی آئی مرکزی میڈیا سیل کے مطابق تحریک انصاف کا مرکزی مالیاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اور چیف آرگنائزر کی مشاورت سے باضابطہ نوٹییفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹری جنرل ارشدداد نے جاری کیا۔سات رکنی مالیاتی بورڈ تحریک انصاف کے آئین کے تحت تشکیل دیا گیا،جس میں نعیم الحق، سردار اظہر طارق، ارشد، سراج احمد، عاطف خان، نسیم الرحمن اور جمال انصاری شامل ہیں۔
تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -