ڈیرہ‘ فیس بک پرگستاخانہ تحریر لکھنے پر پولیس کارروائی شروع
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) فیس بک پر گستاخانہ تحریر لکھنے، خاتون کے اغواء وسنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ صدر پولیس نے محسن ریاض کیخلاف مقدمہ درج کیا پولیس کیمطابق ملزم مذکور نے دانستہ طور پرفیس بک پر گستاخانہ کومنٹ کئے ہوئے تھے، ریتڑہ کی رشیدہ مائی کے مطابق ریاض سمیت چار ملزمان چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھسے اور دھمکیاں دیں، تھانہ صدر پولیس نے محمدعمران کی مدعیت میں درج کی جانیوالی ایف آئی آر میں لکھاکہ مدعی مقدمہ کی بہن کو ملزم عدیل نے چار ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کرلیا۔