ملین مارچ‘ جنوبی پنجاب میں تیاریاں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو فعال کرنیکا فیصلہ‘ پیغام گھرگھر پہنچانے کا اعلان

ملین مارچ‘ جنوبی پنجاب میں تیاریاں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو فعال ...

خان پور‘لیہ(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر تی ہے۔ مہنگائی بے روز گاری اور بدترین شرائط پر آئی ایم ایف کی غلامی قبول نہیں قائد جمعیت مولانا فضل(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

الرحمن کی ہدایت پر جماعتی عہدیداران کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ ضلع رحیم یار خان کی جماعت پشاور کوئٹہ ملین مارچوں میں بھر پور شرکت کرے گی۔ اسلام آباد ملین مارچ میں بھی بھر پور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی سیکرٹری اطلاعات قاری کفایت اللہ درخواستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔جبکہ جمعیت علمائے اسلام ضلع لیہ کی مجلس عمومی،عاملہ اور شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان رحیمی دارالعلوم محمودیہ مسجد عائشہ صدیقہ شہزاد کالونی کالج روڈ لیہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری امداداللہ نے حاصل کی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی نے ایجنڈہ پیش کیاجس پر ساتھیوں سے را ئے طلب کی گئی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان رحیمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کا پیغام امن کا پیغام ہے ہر کار کن امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے۔ 15جون کو عید ملن پارٹی پروگرام کا فیصلہ کیاگیا ہے اس پروگرام سے ہر طبقہ کے لوگوں تک امن کا پیغام پہنچانے میں مدد ملے گی۔نائب امیر اول حضرت مولانا غلام اکبر نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بے حیائی اور مہنگائی کا جو تحفہ عوام کو تبدیلی کے نام پر دیا ہے اس کی وجہ سے آج ہر آدمی پریشان ہے اس نا اہل حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہو گیاہے اجلاس میں تحصیل لیہ کے امیر مو لا نا حبیب اللہ، جمعیت علماء اسلام کے سرپرست مفتی سعید احمد،مولانا رشید، الیاس طاہر راجپوت سیکرٹری اطلاعات، مفتی ضیاء الحق، مولانا محمدرشید،مفتی مدثر نائب امیر دوم، مولانا غلا م مصطفی تحصیل کروڑ کے امیر، مولانا محمد عبداللہ نائب امیر،مفتی عبدالغفار ڈپٹی سیکرٹری، مولانا خالدمحمود نائب امیر،مولانا علی خان ترابی،مولانا عبدالرب نائب امیر،مولانا محمد حنیف، مولانا محمد عمران، مولانا غلام حسن، قاری عبدالغور،مولانا عبدالستار،مولانا اسلم نعمانی، مولانا نورمحمدو دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر