کچا کھوہ‘ محکمہ بہبود آبادی پاپولیشن میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف‘ فرضی رپورٹس کی تیاری
کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان)رورل ہیلتھ سنٹر کچاکھوہ میں قائم محکمہ بہبود آبادی کی انچارج زینب صابر وٹو عرصہ دراز سے تعینات ہے اکثر غیر حاضر رہتی ہے انکشاف ہوا ہے کہ کچاکھوہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
بہبودآبادی کا تقریبا 5لاکھ روپے ماہانہ بجٹ ہے جوکہ فرضی رپورٹس بناکر ہڑپ کرلیا جاتا ہے موٹیوٹرز اپنے گھروں تک محدود ہیں علاقہ میں کوئی موٹیویشن نہیں دی جاتی۔ادویات فروخت کردی جاتی ہیں جبکہ ایکسپایر ادویات کو آگ لگا کر جلادیا جاتا ہے گزشتہ دنوں بھی لاکھوں روپے کی ادویات جلادی گئیں تھیں مریضوں کا کہنا ہے اکثر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زینب وٹو کے مطابق میرے پاس دو چارج ہیں میں اتنا کام نہیں کرسکتی۔
تیاری