سخی سرور‘ بلوچستان سے پنجاب آنیوالی 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط‘ سمگلرز کا گھیرا تنگ

سخی سرور‘ بلوچستان سے پنجاب آنیوالی 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط‘ سمگلرز کا ...

سخی سرور (نامہ نگار) بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ و پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازی خان سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی قیمتی تین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ لیا ہے. جن کو قانونی کارروائی کے بعد تھانہ راکھی گاج بند کر دیا گیا ہے. کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا نے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر بارڈر ملٹری پولیس کی بروقت کارروائی سے کوشش ناکام ہو گئی ہے. بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹوں پر بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی گئی ہے. ہر گاڑی کو چیک کیا جاتا ہے. اور انکا ریکارڈ درج کیا جاتا ہے. اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گے ہیں. اسمگلروں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کردی ہیں. اسمگلنگ کا خاتمہ کر کے دم لوں گا. اس موقع پر داد لغاری عاصم لغاری موسی حسو اور دیگر موجود تھے.

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر