وزیراعلیٰ سندھ سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کو تاجکستان کے سفیر اسماتولو نصیرالدین نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور دیگر سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی دنیا کے بہتریں شہروں میں سے ایک ہے۔کراچی پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے بزنس، ٹریڈ اور انڈسٹری میں دن بدن آگے بڑھ رہا ہے،تاجک سفیر نے کہا کہ تاجکستان توانائی کی پیدوار میں خود کفیل ہے۔اس موقع پروزیراعلی سندھ نے مہمان کو اجرک، سندھی ٹوپی اور کھیس کے تحائف بھی دیئے

مزید : صفحہ اول