پارا چنار میں سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا مقدس مقامات کی مسماری کیخلاف مظاہرہ

پارا چنار میں سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا مقدس مقامات کی مسماری کیخلاف مظاہرہ

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں سیاسی سماجی اور مذہبی تنظمیوں نے آثار انبیاء کو مٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما آغا مزمل حسین، علماء کونسل کے علامہ باقر حیدری، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما غضنفر علی شاہ، شبیر طوری،امامیہ سٹوڈنٹس کے رضوان علی، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین، انجمن حسینیہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ 94 سال قبل سعودی عرب میں آثار انبیاء علیہم السلام کو مٹانے کی کوشش کی گئی او جنت البقیع کا انہدام کردیا گیا مقررین نے کہا کہ انبیائے کرام، اہلبیت اطہار ازدواج مطہرات اور صحابہ کرام کے مزارات کے تقدس کو بحال کیا جائے اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی جائے

مزید : صفحہ اول