مشیر برقیات حمایت اللہ سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات

مشیر برقیات حمایت اللہ سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان نے ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ اپنے دفتر پشاور میں ملاقات کی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہائیڈرو پاور پروجیکٹس چلانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ورلڈ بینک بین الاقوامی فائنس کارپوریشن (IFC)کے نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری ظفرالاسلام خٹک،ڈائریکٹر امران حلیم،انرجی ایکسپرٹ سید براہیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر تینوں ہائیڈرو پاؤر پروجیکٹس ناران،بٹاکنڈی اور مدین کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔مشیر توانائی نے کہا کہ ان تینوں منصوبوں کو آنے والے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سارے منصوبے بروقت پایا تکمیل تک پہنچ سکیں۔

مزید :

صفحہ اول -