قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے سے کام نہیں چلے گا، انجینئر امیر مقام

قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے سے کام نہیں چلے گا، انجینئر امیر مقام

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع سے صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے انتخابات کے محض التوا سے کام نہیں چلے گا، حکومت 25ویں آئینی ترمیم پر عمل کرتے ہوئے قومی اور صوبائی نشستوں میں اضافے کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نشستوں میں اضافے کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ نشستوں میں اضافے کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلا ع میں بلدیاتی انتخابات صوبائی اسمبلی کے نشستوں سے پہلے کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے۔دریں اثنا مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھٹہ پتلی وزیر اعظم کو اب تک تقریر کا سلیقہ بھی نہیں آیا ہے اور اب وہ آئی ایم ایف کے دباو پر تیار کردہ عوام دشمن بجٹ سے عوامی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکندے استعمال کرنے پر اتر آیا ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پرتا ہے کہ سلکٹیڈ وزیر اعظم کو موتی بازار کے جلسے اور قوم سے خطاب میں فرق سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔لگتا ہے عمران خان اب ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کا زکرنے سے بھی توبہ تائب کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے وزیر اعظم پچھلے 10سال کے مالی معاملات پر کمیشن بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی حکومت کے 10ماہ کے کرتوتوں پر بھی کمیشن بھٹادیں۔

مزید : صفحہ اول