ستاروں کی روشنی میں آپ کا 13 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 13 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 13 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

13جون جمعرات۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ اچانک کوئی خوشی ملے گی، خوداعتمادی بڑھے گی۔ حاسد قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

ثور

13جون جمعرات۔ اندرونِ خانہ لوگوں سے تعاون کریں۔ کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کاروباری امور میں دلچسپی رہے گی۔ گھریلو یا دفتر کے امور میں محتاط رہیں۔ کسی مسئلے کے کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔

جوزا

13جون جمعرات۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ اہم چیزوں کی خریداری کر سکیں گے۔ غیر متوقع آمدن کی امید ہے۔ آپ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسرے آپکے خیالات سے متفق ہو سکیں گے۔

سرطان

13جون جمعرات۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ فریق ثانی کا تعاون حاصل رہے گا۔ حالات میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے وقت حکامِ بالا سے تعاون کریں۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔

اسد

13جون جمعرات۔ اہم امور میں ذاتی طور پر توجہ دیں۔ کسی بھی سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں۔ آپ اپنے دل پسندمشاغل کو اپنا سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ کسی اجتماعی محفل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سنبلہ

13جون جمعرات۔ دوسروں سے غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ اپنا رویہ محتاط رکھیں۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں۔ آپکی شخصیت میں کشش پیدا ہو گی۔ آپ کی ملازمتی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔

میزان

13جون جمعرات۔ سفر پیش آ سکتا ہے کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ ماتحتوں سے محتاط رہیں اور ضرورت سے زیادہ کام سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ وقتاً فوقتاً ڈاکٹر سے رجوع کرتے رہا کریں۔

عقرب

13جون جمعرات۔ مالی حالت بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ تجدید مراسم ہوں گے۔ شراکتی امور میں دلچسپی رہے گی۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ لیکن احتیاط کی ضرورت ہے۔

قوس

13جون جمعرات۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ جس سے جنس مخالف کی طرف رغبت حاسدین سے محتاط رہیں اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سماجی حیثیت و شخصیت میں اضافہ، تقریب کا اہتمام ممکن ہے۔

جدی

13جون جمعرات۔ مالی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ آپ اپنے خیالات دوسروں پر ظاہر کر سکیں گے۔ کوئی تحفہ وغیرہ وصول کر سکیں گے۔ سیر و تفریحی کر سکیں گے۔ گھریلو اور معاشی امور کو بہتر طور پر حل کر سکیں گے۔

دلو

13جون جمعرات۔ تعلیمی امور کی طرف رجحان رہے گا۔ ذہنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کا رجحان رہے گا۔ سفر پیش آ سکتا ہے جو کہ وسیلہ ظفر ثابت ہو گا۔

حوت

13جون جمعرات۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ مالی طاقت کا بے دریغ استعمال اور ذاتی طاقت بھی شامل ہو سکتی ہے۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم