سپریم کورٹ،شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پرسماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ،شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں ...
سپریم کورٹ،شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پرسماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کا شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیااور اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے فواد حسن فواد سے ذاتی تعلق ہونے کی وجہ سے بینچ سے علیحدگی اختیار کی  ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پرجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد میرے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے کیس نہیں سن سکتا۔

عدالت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے معذرت کرنے کے بعد فیصلے میں کہا کہ نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اس کیس کی دوبارہ سماعت ہو گی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سے سوال کیا کہ آپ سیف اینڈ ساؤنڈ ہیں؟

اشتر اوصاف نے انہیں جواب دیا کہ جی میری طبیعت اب بہتر ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے اشتر اوصاف سے کہا کہ آپ مقدمہ لڑنے کے لیے بھی فٹ ہونے چاہئیں۔

ایک جسٹس کی معذرت کے بعد جسٹس شیخ عظمت سعید نے بنچ ٹوٹنے پر معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد