10 سال کاحساب مانگنے والوں کو 10 ماہ کا جواب بھی دینا ہوگا،پرویز رشید

10 سال کاحساب مانگنے والوں کو 10 ماہ کا جواب بھی دینا ہوگا،پرویز رشید
10 سال کاحساب مانگنے والوں کو 10 ماہ کا جواب بھی دینا ہوگا،پرویز رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب نے کہا ہے پچھلے قرضوں کا حساب لیں گے ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ10سال کے آدھے وقت بھی وزیرخزانہ رہے توکیاوہ بھی شریک مجرم تھے؟،انہوں نے کہا کہ 10 سال کاحساب مانگتے ہوئے آپ کو 10 ماہ کاجواب بھی دیناہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونےوالے پاکستانی عوام کے دوست ہیں جبکہ گرفتار کرنےوالے پاکستانی عوام کے دشمن ہیں ،گرفتارکرنے والے بجٹ میں پاکستانی عوام کوتکلیف دیتے ہیں،بجٹ پیش ہوتے وقت وزیراعظم گھبرائے ہوئے تھے کبھی آلہ لگاتے کبھی رکھ دیتے ،انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے پچھلے قرضوں کا حساب لیں گے ، خان صاحب نے کہا کوئی ڈیم بنا نہیں ،قرض خرچ ہوگیا،پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیاگیا،10 سال میں لوڈشیڈنگ اورگیس بحران ختم کیاگیا،پاکستان کو 5 اعشاریہ 8فیصد کی شرح سے ترقی دی گئی،انہوں نے کہا کہ جب نالائق جھوٹا شخص پاکستان کا ذمے دار بنا دیا جائے گاتو یہی صورتحال ہوگی،وزیراعظم کی تقریرکے بعدڈالرراکٹ کی طرح اوپراورسٹاک ناک کے بل آکرگرا،وزیراعظم جب بھی بولتے ہیں پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کرتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ اے پی سی میں پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہوگی ،اپوزیشن نے ایک لمحہ بھی اپنے کردار میں کمی نہیں رکھی ،لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ وزیرنے شادی ٹرین چلائی تھی لیکن شادی کاپتاہے نہ ٹرین کا،آنے والے دنوں میں ن لیگ جلسے کرےگی ،مریم اورشہبازشریف خطاب کرینگے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور