رمضان شوگر مل کیس،آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم ،سماعت26 جون تک ملتوی

رمضان شوگر مل کیس،آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم ،سماعت26 جون تک ...
رمضان شوگر مل کیس،آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم ،سماعت26 جون تک ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت 26 جون تک ملتوی کردی جبکہ آشیانہ کیس میں گواہوںں کو طلب کرتے ہوئے سماعت29 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اوررمضان شوگر ملزریفرنس کی کیس سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکہاں ہیں؟وکیل نیب نے کہا کہ حمزہ شہبازنیب کی حراست میں ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز میں نامزدملزم حمزہ شہبازکو پیش کیوںنہیں کیاگیا،حمزہ شہبازکی آج حاضری ہونی تھی،وکیل نیب نے کہا کہ حمزہ شہبازکی دونوں کیسزمیں گرفتاری ڈال کرریمانڈلیاتھا،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے رمضان شوگرملزریفرنس میں حمزہ شہبازکو26جون کوپیش کرنےکی ہدایت کردی۔

دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آگئے ،انہوں نے کہا کہ عدالت سے کچھ کہناچاہتاہوں،عدالت نے کہا کہ کہیں آپ کیاکہناچاہتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے،میں نے قوم کی خدمت کی ہے،آشیانہ کیس سمیت تمام جھوٹ پر مبنی ہے،نیب قوم کا اورعدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے،عدالت نے کہا کہ میاں صاحب میری بات سنیں، اس کورٹ کوکسی کی پرواہ نہیں میرٹ پر فیصلہ کریں گے،شہبازشریف نے کہا کہ نیب قوم کا اورعدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے،آشیانہ سکینڈل سمیت تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں،عدالت نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور