گرمی کے بعد ڈالر کی قیمت بھی بڑھ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے دو روز قبل اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نئے ٹیکسز عائد کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے تاہم ایسی صورتحال میں جہاں گرمی نے اور مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے وہیں ڈالر بھی اپنی پرواز میں کمی لانے کو تیار نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں84 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں چالیس پیسے اضافہ دیکھا گیا ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں معمولی مثبت رجحان پیدا ہونا شروع ہو گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 312 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔