پیرا گون ہاؤسنگ کیس ،خواجہ برادارن کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

پیرا گون ہاؤسنگ کیس ،خواجہ برادارن کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع
پیرا گون ہاؤسنگ کیس ،خواجہ برادارن کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادارن کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو دوبارہ 27 جون کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادارن کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو دوبارہ 27 جون کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کاپہلابجٹ آئی ایم ایف کابنایاہواہے،بجٹ کاعوام کے خوابوں سے کوئی لینادینانہیں، حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کیا،انہوںنے کہا کہ عمران خان نے رات کو چوروں کی طرح تقریر کی ،عمران خان کی تقریرسے لگتاہے ان سے حکومت نہیں چل رہی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کا وقت آ گیا ہے، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہونے کو ہے ،لیگی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت گرانہیں رہے،یہ خودہی گرجائے گی،عمران خان حکومت کرنے کاشوق پوراکرلیں،احتساب کے نام پرعوام کی توجہ حکومت سے ہٹائی جارہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور