عمران خان کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان لیکن دراصل اس کمیشن کا سربراہ کس شخصیت کو بنائے جانے کا امکان ہے؟

عمران خان کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان لیکن دراصل اس کمیشن کا سربراہ کس ...
عمران خان کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان لیکن دراصل اس کمیشن کا سربراہ کس شخصیت کو بنائے جانے کا امکان ہے؟

  

لاہور  (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انکوائری کمیشن گزشتہ دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گااور ماضی میں آئی جی سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہنے والے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق شعیب سڈل کی سربراہی میں یہ انکوائری کمیشن گزشتہ دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ خیال رہے کہ انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ شعیب سڈل اس سے قبل مختلف عہدوں پر رہ تعینات چکے ہیں اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے بھی ماہر مانے جاتے ہیں۔

مزید : قومی