عروس البحر جدہ میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے میوزک بینڈز شرکت کریں گے

عروس البحر جدہ میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ...
عروس البحر جدہ میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے میوزک بینڈز شرکت کریں گے

  

جدہ (محمد اکرم اسد) عروس البحر جدہ میں8 جون سے شروع ہونے والے ""موسم جدہ"" کے نام سے ہونے والی تفریحات میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول بھی ہوگا جس میں پاکستان ،ہندوستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گلوکار اور میوزک بینڈز بھی شرکت کرینگے یہ بات میڈیا کوارڈی نیٹر سعودی انٹرٹینمنٹ آرگنائزیشن کے مشیر محترمہ نوشین وسیم اور ایشیا فیسٹیول کے آرگنائزر مراد صبحی نے پریس کے نمائندوں سے پریس ٹاک کرتے ہوئے بتائی ۔تین روزہ ایشیا فیسٹیول میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کی توقع ہے ۔ پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق 21 جون کو اپنی گلوکار ی کا مظاہرہ کرینگے جبکہ 20 اور 22 جون کو ہندوستان کے معروف گلوکار محمد اسلم اور پاکستان کے نوعمر  گلوکار نعیم سندھی مشہور گیت پیش کرینگے ۔ 

جدہ ٹریک پر منعقد ہونے والے فیسٹیول میں اسٹالز اور بچوں  کیلئے تفریح کا اہتمام ہوگا۔ نوشین وسیم نے بتایا کہ فیسٹیول کو سعودی کمرشل اداروں کی معاونت حاصل ہوگی ۔ نوشین وسیم نے بتایا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی مقامی افراد کے ساتھ مقیم دیگر کیلئے بہترین تفریح فراہم کرنے کا عظم رکھتی ہے۔فیسٹیول میں شرکت کیلئے مندرجہ ذیل آن لائن رابطہ سے ٹکٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ http;//happyeidasia.hadir.co

مزید : عرب دنیا